حسن علی: شہرمیں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی، مرغی کا گوشت بارہ روپے فی کلو سستا ہوگیا، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک سو چھتیس روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، گزشتہ تین روزسے برائلر کی قیمت میں اضافہ رک گیا، شہر میں زندہ مرغی آٹھ روپے کمی کے بعد ایک سو تینتالیس روپے جبکہ برائلر گوشت بارہ روپے کمی کے بعد دو سو سات روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک سو چھتیس روپے ہی مستحکم رہی، شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مرغی کےگوشت کی قیمت کو مستحکم رکھے اور فارمی انڈوں کی قیمت میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرے۔