وزراء پرفارم کریں یا گھر جائیں، وزیراعظم کی پنجاب کابینہ کو آخری وارننگ

10 Jan, 2020 | 03:14 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: پنجاب حکومت کی کارکردگی کا معاملہ، وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے  کارکردگی رپورٹس دوبارہ مانگ لی ہیں۔

       وزیراعظم  نے پنجاب کابینہ کے اراکین پر واضح کردیا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے کابینہ اراکین کام کریں یا گھرجائیں، ذرائع  کے مطابق وزیراعظم نےا پنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیڑھ سال دے دیا۔اب کابینہ اراکین کے پاس پرفارم نہ کرنے کی کوئی عذرباقی نہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اگلے ہفتےلاہور کا دورہ بھی متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان خود صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، وزیراعلی سردار عثمان بزدار وزراء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کریں گے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ناقص کارکردگی والے وزراء کے محکموں میں ردوبدل اور تبدیلی کا امکان ہے، جبکہ بلدیاتی انتخابات کے مدنظر بلدیات اور کلچر سمیت دیگرقلمدان بھی وزراء کو دیئے جانےکے امکانات ہیں۔

مزیدخبریں