رواں سال کتنے چاند گرہن لگیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

10 Jan, 2020 | 03:03 PM

Sughra Afzal
Read more!

(طاہر جمیل) سال 2020ء کا پہلاچاند گرہن آج رات 10 بج کر 10 منٹ پرشروع ہوگا، لاہور میں 70  فیصد تک چاند گرہن کودیکھاجا سکےگا۔

سال کا پہلا چاند گرہن آج رات دس بج کر دس منٹ پر شروع ہوگا، جوکہ رات 2 بج کر 11 منٹ پر ختم ہو جائے گا، رواں سال 4 چاند گرہن لگیں گے، دوسرا چاند گرہن پاکستان میں 5اور6 جون کی درمیانی شب میں لگے گا، تیسرا چاند گرہن 5جولائی جبکہ رواں سال کا چوتھا چاند گرہن 30 نومبر کو ہوگا،البتہ تیسرے اور چوتھے چاند گرہن کو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، آج رات لاہوریئے بھی چاند گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر اجمل شاد نے کہا کہ اس سال چارچاند گرہن لگیں گے، آج والا چاند گرہن لاہور میں 70 فیصد تک دیکھا جائے گا، چاند گرہن کا دورانیہ تقریبا چار گھنٹے ہوگا۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں پاکستان میں دو بارچاند گرہن لگا تھا۔

مزیدخبریں