(علی ساہی) تینتیسویں نیشنل گیمز میں تمغے جیتنے والے پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی۔
پشاور میں ہونے والی گیمزمیں میڈلزحاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ و ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے پشاور میں ہونے والی33ویں قومی گیمز میں مجموعی طور پر 10تمغے حاصل کئے پولیس کھلاڑیوں نے آرچری، ریسلنگ، تائیکوانڈو، ووشو اور جوڈو مقابلوں میں 02سلور اور08برونز میڈل حاصل کیے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ انعام غنی نے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہااورانکا کہنا تھا کہ قومی سطح پر ہونے والے سپورٹس مقابلوں میں پولیس کھلاڑیوں کی کامیابیاں پوری فورس کیلئے حوصلہ افزاء ہیں۔
کھلاڑیوں کی ٹریننگ اورپریکٹس کے معیارکومزید بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قدامات کئے جائیں گے۔ دیگر قومی اداروں کے ساتھ مقابلے میں بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے سپورٹس کے مزید ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔