ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال کے ریڈیالوجی بلاک منصوبے کا نظر ثانی شدہ پلان منظور

 سروسز ہسپتال کے ریڈیالوجی بلاک منصوبے کا نظر ثانی شدہ پلان منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) سروسز ہسپتال کے 9سال سے التواءکا شکار ریڈیالوجی بلاک کے منصوبے کا نظر ثانی شدہ پلان منظور، منصوبے کو رواں مالی سال میں مکمل کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

سروسز ہسپتال میں 2009ء میں جدید طبی تشخیصی سہولتوں کے حامل ریڈیالوجی بلاک کی تعمیر کا آغاز کیا گیا، منصوبے کو دو برسوں میں مکمل ہونا تھا تاہم فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے منصوبہ طویل التواء سے دوچار ہے، ریڈیالوجی بلاک کے منصوبے کی لاگت دو گنا ہونے سے اب اس کی تکمیل 2 ارب 30 کروڑ روپے سے ہوسکے گی جس میں ایک ارب 10 کروڑ روپے عمارت کی تعمیر پر خرچ ہونگے جس میں سے 85 کروڑ روپے سے زائد اب تک خرچ ہوچکے ہیں جبکہ تشخیصی مشینری اور آلات کی خریداری پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہونگے۔

  بلڈنگ میٹریل اور طبی مشینری کی قیمتیں بڑھنے کے باعث منصوبے کا نظر ثانی شدہ پلان تیار کیا گیا تھا جس کی حکومت نے منظوری دیدی ہے، اس اقدام کے بعد اب منصوبے کو مطلوبہ فنڈز فراہم کرکے رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer