پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ، بڑی پابندی عائد

10 Jan, 2020 | 11:01 AM

Sughra Afzal

 (قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے قرآنی آیات کے کاغذوں سے لفافے بنانے اور انہیں دوبارہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔

  محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے دفعہ 144 لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے تحت قرآنی آیات والے کاغذات سے اشیاء کی پیکنگ نہیں کی جا سکے گی اور نہ ہی انہیں استعمال میں لایا جاسکے گا، کاغذات کے لفافے بناکر بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسا کرنیوالوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کا حکم دیا۔

  محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قرآنی آیات والے کاغذات کو محفوظ اور مقدس رکھا جائے۔

مزیدخبریں