مریضوں اور لواحقین کیلئے خوشخبری

10 Jan, 2019 | 11:09 PM

Arslan Sheikh

(زاہد چوہدری) وزیراعظم عمران خان کے چھت فراہمی پروگرام کے تحت جنرل ہسپتال میں بھی مریضوں کے ساتھ آنے والوں کی رہائش کیلئے 2 شیلٹر ہومز قائم کر دیئے گئے۔        

تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے چھت فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت ہسپتال کی حدود میں 2 شیلٹر ہومز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ شیلٹر ہومز کا مجموعی رقبہ اڑھائی ہزار مربع فٹ ہے اور ان شیلٹر ہومز میں صفائی سمیت رہائشی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انتظامی ڈاکٹرز اور سینٹری سٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے شیلٹر ہومز میں بستر بھی فراہم کئے گئے تاکہ مریضوں کے ساتھ آنے والے ان کے عزیز و اقارب کو حالیہ سخت سردی کے موسم میں آرام دہ رہائش فراہم کی جاسکے۔

 پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے شیلٹر ہومز کا معائنہ کرکے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رانا محمد شفیق، چیف سینٹری انسپکٹر طارق محمود بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں