چین کا تعلیمی اداروں کے طلبا کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ دینے کا اعلان

10 Jan, 2019 | 10:35 PM

Arslan Sheikh

(وقار گھمن) چینی سفیر یاو جنگ کا ہلال احمر پنجاب ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیئرمین ہلال احمر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول سے ملاقات کی، طلبا کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تربیت کے حوالے سے تعاون کرنے کا اعلان کیا۔        

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر کے ہلال احمر ہیڈکوارٹر پہنچنے پر چیئرمین خالد مقبول نے استقبال کیا، چیئرمین ہلال احمر پنجاب نے چینی وفد کو ہلال احمر پنجاب کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں یوتھ کلبز کے قیام، طلبا کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تربیت کے حوالے سے ہلال احمر پنجاب کو بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

چینی سفیر اور چیئرمین ہلال احمر پنجاب نے آپس میں اعزازی شیلڈز کا تبادلہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محمد زاہد اور ہلال احمر کے پروگرام منیجرز بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں