شہریوں کیلئے اچھی خبر، اسلحہ لائسنس پر لگی پابندی جزوی طور پر ختم

10 Jan, 2019 | 08:44 PM

Arslan Sheikh

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نےعوام کیلئے اسلحہ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ شروع کردیا، نئے اسلحہ لائسنس دینے کیلئے فارم کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب میں این پی بی اسلحہ لائسنس دینے کا سلسلہ جزوی طور پر شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلہ میں سرکاری ملازمین، آرمڈ فورسز افسران، ارکان اسمبلی اور ضرورت کی بنیاد پر سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اور سپیشل برانچ کی رپورٹ پر عام افراد کو بھی اسلحہ لائسنس دیا جارہا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی افسران اور جوانوں کے اسلحہ لائسنس کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو سکیورٹی اور خطرات ہیں انہیں بھی اسلحہ لائسنس دیا جارہا ہے، محکمہ داخلہ نے اس سلسلہ میں فارم کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں