پولیس سوتی رہی، چور اپنا کام کر گئے

10 Jan, 2019 | 06:37 PM

Shazia Bashir

(سٹی42) پولیس سوتی رہی اور چور اپنا کام کر گئے، شادباغ  کےعلاقے میں پرچون کی دکان میں چوری کی واردارت، چور دکان سے ایک لاکھ   نقدی سمیت قیمتی اشیا بھی لے اڑے۔

23دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ صبح جب وہ دکان کھولنے کھولنے آیا تو دیکھا کہ دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دروازہ بھی کھلا ہے، دکان کے اندر سامان بھی بکھرا ہوا ہوا تھا جبکہ کاونٹر میں موجود ایک لاکھ نقدی بھی غائب تھے۔

جس پر اس نے پولیس کو اطلاع کی اور پولیس نے موقع پر آکے شواہد اکٹھے کیے، شادباغ پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں