(سٹی42) ڈی جی فوڈاتھارٹی نےغذائی آگاہی کی فراہمی کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں نیوٹریشن کلینکس کے قیام کوایک ماہ میں یقینی بنانے کیلئے محکمانہ افسران کو ٹاسک سونپ دیئے۔
شہریوں کو صحت مند جسم اور متوازن غذا سے متعلق آگاہی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورسمیت صوبہ بھرکے36 اضلاع میں نیوٹریشن کلینک قائم کرنےکا فیصلہ کر رکھا ہے۔ منصوبےکوعملی جامہ پہنانےکیلئےڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے پی ایف افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ نیوٹریشن کلینکس کا قیام ایک ماہ کے اندر ممکن بنایا جائے اور تمام کلینکس فروری تک فعال کئےجائیں۔
ہدایات کےمطابق قائم کیےجانیوالےتمام 36 نیوٹریشن کلینکس میں عوام کی ٹیلی فون پر رہنمائی کیساتھ فزیکل ٹیسٹس کے انتظام بھی کیئے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ نے تمام شعبوں کے ہیڈزکوہدایات جاری کیں کہ ہیومن ریسورس سمیت، مطلوبہ سازوسامان اور کلینکس کیلئے جگہوں کا تعین بھی ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے۔