سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: پرویز الہی

10 Jan, 2019 | 04:57 PM

Shazia Bashir

(سٹی42) قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہی سے چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ کی ملاقات، قائم مقام گورنرکا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی اشتراک سے چلنے والے منصوبوں کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہی نے چینی سفیر سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی کشمیر سمیت دیگراصولی موقف کی دنیابھر میں حمایت کی ہے۔ جنگ ہو یا قدرتی آفات چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

 چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قائم دوستی پائیدار حیثیت اختیارکر چکی ہے۔ چینی سفیرکا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی میں بطوروزیراعلی آپ کابڑاکردارتھا۔ سندرانڈسٹریل اسٹیٹ اورگارمنٹس سٹی فیصل آبادپنجاب کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ چینی سفیرنے کہا کہ چودھری شجاعت چین کواپنا دوسرا گھرکہتے ہیں جوہمارے لئے قابل فخرہے۔

مزیدخبریں