ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"وزیر اعظم کیخلاف کیس لگنے سے عزت مجروح نہیں ہوئی بڑھی ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام چینلز کی ہیڈ لائنز میں تھا کہ نیب نے وزیراعظم کے خلاف کیس لگا دیا، وزیر اعظم کیخلاف کیس لگنے سے عزت مجروح نہیں ہوئی بڑھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیروزپورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی  کے متاثرین میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے 59 کروڑتقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین نیب کاکہناتھاکہ تمام چینلز کی ہیڈ لائنز میں تھا کہ نیب نے وزیراعظم کے خلاف کیس لگا دیا، وزیر اعظم کیخلاف کیس لگنے سے عزت مجروح نہیں ہوئی بڑھی ہے،ان کا کہنا تھا احتساب سب کیلئےکا نعرہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگایا گیا اور اسی وژن کے مطابق ہمارا کام ہورہا ہے، نیب کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا زیادہ دیر کسی کو ئی انتظار نہ کرایا جائےجو بھی آئے ایک کپ چائے پلایا جائے، یہ تھانہ کلچر نہیں نیب کا دفتر ہر کسی کو بلانا ہے تو باقائدہ نوٹس بھیجیں۔

چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو منشاءبم نہ کہا جائے، نیب منشاءبم تھااورنہ ہوگا، علیمہ خان کو این آر او دیا نہ کسی این آر او کا حصہ ہیں، اگرپلی بارگین نہ ہوتی توآج لوگ اپناحق حاصل نہ کرپاتے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer