"موجودہ حکمران نا اہل ہیں"

10 Jan, 2019 | 12:38 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

 (عمراسلم) حمزہ شہبازسے صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک علی پرویز، غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر رہنماؤں کی ملاقات  کی، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام کےدلوں سےنوازشریف کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن  کے رہنماؤں نے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات  کی، ملاقات میں لیگی رہنماؤں سےگفتگوکرتےہوئےاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ اور لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، عوام آج پریشان ہیں اور سردیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

 اُن کاکہناتھا کہ موجودہ حکمران نا اہل ہیں جو محض دعوے ہی کر سکتے ہیں،عوام کی خدمت نہیں، اس موقع پر لیگی رہنمامنیب الحق، صبغت اللہ سلطان ،کرنل( ر) امجدگیلانی، جمیل صادق، کبیر تاج سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں