حکومت نے چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دی ہے: شیخ رشید

10 Jan, 2018 | 11:09 PM

(سٹی42):سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ قصور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن دوہرایا گیا، کوئی لاٹھی چارج نہیں ہوا، پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن دوہرایا گیا، کوئی لاٹھی چارج نہیں ہوا، پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں میرٹ ختم ہوگیا ہے، حکومت نے چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دی ہے۔ پولیس حکام قانون پر چلنے کی بجائے رائیونڈ سے احکامات لیتے ہیں۔ شریفوں نے پنجاب پولیس کو تباہ کیا ہے۔قصور میں مظاہرین نے زینب زیادتی اور قتل پر احتجاج کیا تو پولیس نے ان مظلوموں کو سیدھی گولیاں ماری جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوئے۔

مزید دیکھئے:

 

مزیدخبریں