(رضا ملک):قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے اہلخانہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں، دکھی والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کر دی۔
سات سالہ زینب امین کے والدین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے ارض پاک گئے اور انکے پیچھے قیامت سغریٰ برپا ہو گئی، قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی پری زینب امین کے والد امین انصاری اور غمزدہ والدہ نصرت امین لاہور پہنچے جنہیں سخت سکیورٹی میں قصور روانہ کر دیا گیا، ننھی کلی زینب کے والد کاکہنا تھا کہ جب تک ملزمان کو گرفتارنہیں کیا جائے گا تب تک بیٹی کی تدفین نہیں ہوگی۔
غمزدہ خاندان کا چیف جسٹس پاکستان اورآرمی چیف سے فوری انصاف کی فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان کوگرفتارکرکےعبرتناک سزادی جائے۔
ننھی زینب کے والد کا کہنا تھا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں انکا کہنا تھا پولیس ملزمان کوگرفتارکرنےمیں ناکام ہوچکی۔
مزید دیکھئے: