زین مدنی: قصور میں زینب زیادتی واقعہ کے خلاف فنکار بھی بول اٹھے، واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فنکاروں کا کہنا ہے ملزم کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں سات سالہ زینب کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے پرجہاں پوری قوم رنجیدہ ہے وہیں فنکار برادری نے بھی شدید افسوس کا اظہار کیا۔ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام جاری کر دئیے۔ جن میں حکومت سے زینب کے والدین کو انصاف دلانے کی اپیل کی گئی۔ فنکاروں نے عدلیہ سےبھی انصاف کی اپیل کی۔
فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے تاکہ کسی بچی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔