سوائن فلوپرقابو نہ پایاجاسکا، 2مریض اور سامنے آگئے

10 Jan, 2018 | 09:59 PM

سٹی42: شہرمیں سوائن فلوکےمزید2 مریض سامنے آگئے، مجموعی طورپرسرکاری اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں 13 مریض زیرعلاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں سوائن فلوکےمزید2 مریض سامنے آگئے، شالیماراورسی ایم ایچ ہسپتال میں سوائن فلوکے ایک ایک مریض سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب اب تک مجموعی طور پر سرکاری اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں سوائن فلوکے 13 مریض زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق احتیاط اور بروقت علاج سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں