ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج ٹرین:پنجاب یونیورسٹی کی1انچ بھی اراضی نہیں لی گئی،خواجہ حسان

اورنج ٹرین:پنجاب یونیورسٹی کی1انچ بھی اراضی نہیں لی گئی،خواجہ حسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ، منصوبے پرجاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیاگیا۔ منصوبہ جلد مکمل ہوگا جبکہ مسجد اراضی کا مسئلہ بھی حل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیروزیراعلی خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں اورنج لائن منصوبے پرکام کی رفتار کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ منصوبے کا سول ورکس 81فیصد سے زائد مکمل ہو گیا ہے۔ پیکج 1 پر89فیصد، پیکج 2 پر70 فیصد، پیکج 3 پر 84فیصد جبکہ پیکج 4 پر85فیصد تعمیراتی کام مکمل ہے۔

میکینکل اورالیکٹریکل کی مدمیں پیکج ون 45فیصد، پیکج ٹوپر 24 فیصد، پیکج تھری پر37 فیصد پیکج فور پر39 فیصد جبکہ مجموعی طور35 فیصد الیکٹریکل اورمیکینکل ورکس مکمل ہوچکاہے۔ پیکج ٹو کے 806 میں سے 660 یوٹب گرڈرز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان کا کہنا تھاکہ تکمیل کی تاریخ نہیں دے سکتے لیکن منصوبہ جلدمکمل ہوگا، جس سےشہری مستفید ہوسکیں گے۔ مشیر وزیراعلی نے کہا کہ چوبرجی کی جامع مسجد کےلیےاراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے ایک دوروز میں معاملات حل کرلیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی بھی نہیں لی جارہی۔

نوےشاہراہ ایوان وزیراعلٰی میں ہونے والےاجلاس میں وائس چیئرمین واساچودھری شہبازاحمد،چیف انجینئر ایل ڈی اےاسرارسعید،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سید بلال مصطفی،سی ای اوحبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم سمیت دیگرنمائندگان نےشرکت کی۔