کریسنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول، ریسکیو1122 کی جانب سے ہنگامی مشقیں کی گئیں

10 Jan, 2018 | 06:47 PM

 (نادیہ مرزا):ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کریسنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں ریسکیو1122 کی جانب سے مشقیں کرائی گئیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاہرہ ملک اور وائس پرنسپل کریسنٹ ماڈل سکول صوفیہ قادری نے شرکت کی۔

کریسنٹ ماڈل سکول گرلز ہائی سکول میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں ہوئیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاہرہ ملک اور وائس پرنسپل کریسنٹ ماڈل سکول صوفیہ قادری نے شرکت کی۔آگاہی پروگرام میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقے بتائے گئے۔ جس میں فائر فائٹنگ اورحادثات سے بچاو کے لیے عملی مظاہرہ کیا گیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

ریسکیو اہلکار ندیم کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دے کر اچھا لگا ہے۔ تاکہ طالبات اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی جان بھی بچا سکیں ۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا تربیتی کورس سکولوں میں کرایا جانا چاہیے تاکہ طلباء و طالبات ہنگامی صورتحال سےنمٹ سکیں۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں