ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں شیشہ سموکنگ کرانے پر دفعہ 144نافذ، پابندی کے باوجودسموکنگ کا کاروبار زور پکڑ رہاہے

 شہر میں شیشہ سموکنگ کرانے پر دفعہ 144نافذ، پابندی کے باوجودسموکنگ کا کاروبار زور پکڑ رہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آصف جعفری) شہر میں شیشہ سموکنگ کرانے پر دفعہ 144نافذ، پابندی کے باوجودسموکنگ کا کاروبار زور پکڑ رہاہے، شیشہ سموکنگ کرانے والوں نے سرکار کو چکمہ دینے کے کئی طریقے نکال لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیشہ سموکنگ پر شہر لاہور میں سخت پابندی لگائی گئی تھی۔پرانے نظام میں ڈی سی اوز اس پابندی پر عمل درآمد کراتے اور شہر سے شیشہ کیفے کافی حد تک ختم کردیئے تھے۔ لیکن اب دوبارہ سے شیشہ سموکنگ کا کاروبار سراٹھانے لگا ہے۔ شیشہ سموکنگ کے خلاف کارروائی کرنے والی چھاپہ مار ٹیم بھی فعال نہ رہی۔ شہر میں شیشہ فلیورز اور اس میں استعمال ہونے والے کوئلے کی فروخت بھی جاری ہے۔ شیشہ سموکنگ کرانے والوں نے سرکار کو چکمہ دینے کے کئی طریقے نکال لیے ہیں۔ جس میں گھروں کے اندر کمرشل طور پر شیشہ سموکنگ شروع کرادی گئی ہے۔ کوئی ایک گھر منتخب کرکے فون پر بکنگ کی جاتی ہے اور وقت مقرر پر شیشہ سموکنگ کرائی جاتی ہے۔ اس کے عوض کافی منافع کمایا جارہا ہے۔ ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے شیشہ سموکنگ کے خلاف کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔