اقبال ٹاؤن : کروڑوں کی ڈکیتی ،سونا،ڈالرز،سعودی ریال ڈاکو لے اڑے

10 Jan, 2018 | 06:28 PM

عیشہ خان: اقبال ٹاون میں پانچ ڈاکو تاجر کے گھر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے لے اڑے۔ ڈاکو 85 تولہ سونا، 25 لاکھ نقدی ،3 ہزار ڈالر اور 10 لاکھ  سعودی ریال لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں پانچ نقاب پوش ڈاکو تاجر حاجی محمد طفیل کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پچیس لاکھ کیش ، پینتالیس85 تولہ سونا، 3 ہزار ڈالر اور دس لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ڈاکو جاتے جاتے سیکیورٹی کیمرز بھی اتار کر لے گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں