سونے کی قمیتوں میں اضافہ کا رجحان غالب، 150روپےمزید مہنگا ہوگیا

10 Jan, 2018 | 06:08 PM

خان شہزاد: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب، بدھ کے روز سونے کی قیمت میں150روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ ایک سال کے دوران سونا 6 ہزار700روپے مہنگا ہوا۔

تفصیلات کےمطابق 150روپے کے اضافے کے بعد خالص قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 57 ہزار100روپے ہوگی ہے۔ اسی طرح بایئس قیراط سونا 52 ہزار350 روپے کا ہوگیا ہے۔ اکیس قیراط سونے کی قیمت49 ہزار974 روپے رہی۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث صرافہ بازاروں کی رونقیں مانند پڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے۔ جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے۔

مزیدخبریں