انسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے 11 انسانی سمگلر اشتہاری قرار

10 Jan, 2018 | 05:56 PM

شاہین عتیق: انسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے گیارہ انسانی سمگلر اشتہاری قرار۔ سپیشل جج سنٹرل لاہور نے جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےسپیشل جج سینٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں گیارہ انسانی سمگلرز کے چالان میں پیش کیے۔ عدالت نے ملزمان کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے انکو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے انسانی سمگلرز کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ عدالت نے ملزمان کے کیس عارضی طور پر داخل دفتر کردئیے ۔

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں فداحُسین شاہ، ناصر جاوید، محمد اعجاز، احمد شفیق، قمربتول، شہزاد عرف بگو، علی شاہ، ماجد، محمد عارف، اسد علی اور عبدالمالک شامل ہیں۔

مزیدخبریں