حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا

10 Jan, 2018 | 05:55 PM

شاہد ندیم: وزارت مذہبی امورکی جانب سے رواں سال حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز15 جنوری سے ہوگا۔ درخواستوں کی وصولی کے لئے بینکوں کی تعداد 10 سے بڑھا کر13کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال حج درخواستوں کی وصولی15 جنوری سے شروع ہو گی۔  خواہشمند حضرات 24 جنوری تک حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ درخواستوں کی وصولی کے لئے بینکوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔  مجموعی طور پر 13 بینک درخواستیں وصول کر سکیں گے۔ حج درخواست کیساتھ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے۔

 ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے کہا کہ قرعہ اندازی کے بعد بینکوں میں پاسپورٹ جمع ہوں گے اور صرف کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔ شہری نیشنل بینک،یونائیٹڈ بینک،حبیب بینک ،مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک،زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح،میزان بینک، بینک آف پنجاب،حبیب میٹروپولیٹن بینک،عسکری بینک دبئی اسلامک بینک اور فیصل بینک میں درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

مزیدخبریں