ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت مالی بحران کا شکار، ٹھیکیداروں کے بل ادا نہ کر سکی

پنجاب حکومت مالی بحران کا شکار، ٹھیکیداروں کے بل ادا نہ کر سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: ٹھیکیداروں کو50 ارب روپے کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں۔ متعدد منصوبے سست روی کاشکار۔ محکمہ خزانہ نےایوان وزیر اعلیٰ کومنصوبوں کی رپورٹ پیش کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور سست روی پر صوبائی محکموں کی جانب سے تفصیلات مرتب کی جارہی ہیں تاکہ ایوان وزیر اعلی کو ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جاسکے۔ رپورٹ میں حکام نے بتایا ہے کہ نصف مالی سال گزر جانے کے باوجود پنجاب کے صوبائی محکموں کی کارگردگی غیر تسلی بخش ہے۔ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کی وجہ ٹھیکیداروں کو واجب الادا بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹھیکیداروں کو پچاس ارب روپے کی ادائیگیاں نہیں ہو سکیں۔ رپورٹ میں ٹھیکیداروں کو پچاس ارب روپے کی واجب الادا رقم فوری جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حکام نے ایوان وزیر اعلی کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت کے آخری ترقیاتی بجٹ میں اگر ٹھیکیداروں کے بل ادا نہ کیے گئے تو رواں سال میں مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مالی بحران کے باعث بھی ٹھیکیداروں کے سینکڑوں بل روک لیے گئے تھے۔ حکومت من پسند منصوبوں پر چند ٹھیکیداروں کو ان کے بلوں کی برقت ادائیگی سے نواز رہی ہے۔

مزید دیکھیے