مال روڈ: پولیس اہلکارپرملز م کےساتھیوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا

10 Jan, 2018 | 04:31 PM

طاہر جمیل: مال روڈ پر پولیس اہلکار پرملزم کے ساتھیوں کا حملہ، دن دیہاڑے اہلکار کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور زخمی کر دیاگیا۔ ہتھکڑی کی وجہ سے ملزم فرار نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر قانون کے محافظ پر حملہ ہوا۔ دن دھاڑے پولیس اہلکار منشیات کیس میں ملوث ملزم کو موٹرسائیکل پر پرانی انار کلی تھانے لے جا رہا تھا کہ نا معلوم افراد نے اس پر حملہ کر دیا۔

حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ جن میں خاتون بھی شامل تھی۔ پولیس اہلکار کی آنکھوں میں پہلے مرچیں ڈالی گئیں جس کے بعد اہلکار کی گردن پر بیلٹ سے وار کیا۔ پولیس اہلکار نے خودکو بچانے کی کوشش کی اور ملزم کو بھی جانے نہ دیا۔

 اہلکار کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم عمران کا کہنا تھا وہ اس کے ساتھی نہیں ہیں۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملزم کے ہی ساتھی تھے۔

مزیدخبریں