وکلاء کا عدالتی اہلکاروں پر تشدد کا معاملہ، ہائیکورٹ کے باہر احتجاج

10 Jan, 2018 | 04:06 PM

ملک اشرف: سیشن کورٹ میں وکلاء نے ایک بار پھرعدالتی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عدالتی عملے کا وکلا کے رویے کے خلاف عدالتی بائیکاٹ۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز گیٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی سیشن عدالت میں وکیل رانا محمد شکیل کی جانب سے سیشن جج کے اہلمد احسان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف عدالتی اہلکاروں نے ہڑتال کر دی۔ عدالتی عملہ وکلاء کے رویوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالتی اہلکاروں نےمال روڈ پر ہائی کورٹ کے ججز گیٹ کے سامنے وکلاء مخالف نعرے بازی کی اور دھرنا دیا۔

اہلکاروں میں سے عبدالمالک سمیت دیگر نمائندہ وفد نے رجسڑار لاہورہائیکورٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی بھی موجود تھے۔ وفد کو تشدد کرنے والے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ نمائندہ وفد نے باہر آکر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا لیکن ان کے ساتھی ملازمین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے وکیل کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں