لاہور پر خطرناک بیماری کا حملہ، بچاؤ کی ویکسین ناپید، شہری پریشان

10 Jan, 2018 | 03:26 PM

(زاہد چودھری ) جنوبی پنجاب کے بعدلاہور پر خطرناک بیماری نے حملہ کردیا،  شہر بھر کے میڈیکل سٹورز پر سوائن فلو سے بچاؤ کی ویکسین ناپید ہوگئی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، ویکسین کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت کوئی ٹھوس اقدامات نہ کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعد سوائن فلو وائرس کے لاہور کا رخ کرنے پر شہر میں فلو سے بچاؤ کی ویکسین کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہر بھر کے میڈیکل سٹورز اور فارمیسی پر فلو سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب نہیں، شہری فلو سے بچاؤ کی ویکسین کے حصول کیلئے دربدر پھرنے پر مجبور ہیں۔ فلو ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شہر میں سوائن فلو کے شکار افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ویکسین کی مطلوبہ مقدار میں عدم دستیابی کا سنگین مسئلہ حل کرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

مزیدخبریں