ائیر پورٹ:کسٹمز حکام کی کارروائی،غیر ملکی خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد

10 Jan, 2018 | 01:46 PM

نبیل ملک: لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، ابو ظہبی جانے والی غیر ملکی خاتون سے 10 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی جانے والی خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی جس کی عالمی منڈی میں قیمت 10 کروڑ سے زائد ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے لاہور سے ابوظہبی اور  ابوظہبی سے یورپ  جانا تھا، تاہم کسٹمز حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر سامان چیکنگ کے دوران 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اس موقع پر اینٹی نار کوٹکس کی جانب سے بھی خاتون مسافر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کسٹمز عملے نے خاتون کو اے این ایف کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ۔ کسٹمز حکام کی جانب سے خود خاتون کو کسٹمز ہاؤس منتقل کیا جائے گا۔ کسٹمز کی جانب سے تفتیش کے بعد خاتون کیخلاف منشیات اسمگلنگ کا کیس درج کیا جائیگا۔

مزیدخبریں