لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

10 Jan, 2018 | 01:07 PM

(جنید ریاض ) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحان میں کامیابی کا تناسب 31 اعشاریہ 7 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ رواں سال امتحان میں 35 ہزار 17 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 31 اعشاریہ 7 فیصد رہا۔ 10 ہزار 879 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 24 ہزار 138 بچے فیل ہوگئے۔ امیدوار 80029 پر رولنمبر بھیج کر رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔

طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.biselahore.com/

مزیدخبریں