شادی کرنا یا نہ کرنا عمران خان، بشریٰ مانیکا کا ذاتی مسئلہ ہے: نور بخاری

10 Jan, 2018 | 10:17 AM

(زین مدنی ): لولی ووڈ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری بھی بشریٰ مانیکا کے حق میں بول پڑیں۔کہتی ہیں شادی کرنا یا نہ کرنا عمران خان ، بشریٰ مانیکا کا ذاتی مسئلہ ہے، بشریٰ مانیکا کے بارے میں کسی کوبات کرنے کا حق نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، عمران خان اس بار بھی شادی کی تردید اور تصدیق سے اب تک گریز کر رہے ہیں، کچھ روز قبل تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں بتایا کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا نامی خاتون کو شادی کا پیغام دیا ہے اور وہ ان کے جواب کے منتظر ہے۔

لولی ووڈ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری  بشریٰ مانیکا کے حق میں بول پڑیں، سوشل میڈیا پر پیغام  جاری کرتے ہوئے کہا کہ  بشریٰ مانیکا عمران خان کی مرشد ہیں اور وہ انتہائی نیک خاتون ہیں۔ شادی کرنا یا نہ کرنا عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا ذاتی مسئلہ ہے۔ بلاوجہ کسی کی بہن بیٹی کے بارے میں کیوں باتیں ہورہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں یہ کیا چل رہا ہے۔ عورت کو اس طرح کسی بھی ملک میں بدنام نہیں کیا جاتا۔

بشریٰ مانیکا اور عمران خان نے شادی کی یا نہیں، تاحال یہ حقیقت کھل نہیں سکی، جب کھلے گی تب ہی پتہ چلے گا، اصل ماجرا کیا ہے.

مزیدخبریں