ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے اور اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے قانونی اعتراضات اٹھائے ہیں. درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پیکا ایکٹ ترمیم میں فیک نیوز کی کوئی تعریف بیان نہیں کی گئی اور خدشہ ہے جس مرضی خبر کو فیک نیوز بنایا جاسکتا ہے. درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ پیکا ایکٹ میں سزا سنانے کا عمل فوجداری قانون کے منافی ہے. درخواست میں یہ قانونی اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے کڑی سزائیں تجویز کی گئی اور اپیل کا حق نہیں دیا گیا جبکہ کسی صحافی کو خبر کے ذرائع بتانے پر مجبور کرنا اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے منافی ہے. درخواست میں یہ قانونی نکتہ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادی اظہار کے منافی ہے اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے.

 

Ansa Awais

Content Writer