ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو :  ایک بار پھر بجلی کے بلوں میں لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

لیسکو :  ایک بار پھر بجلی کے بلوں میں لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو میں ایک بار پھر بجلی کے بلوں میں لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ ہونے کا انکشاف کیا گیا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق  لیسکو چیف شاہد حیدر نے اووربلنگ کرنے والوں کے سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا، سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو چارج شیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ناردرن اور قصور سرکل میں اووربلنگ کرنے کی نشاندہی کی گئی ،لیسکو چیف شاہد حیدر نے نشاندہی ہونے پر انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔

لیسکو کے افسران نے اضافی یونٹس چارج کر کے لائن لاسز کو مرتب کیا،تین ماہ قبل ایف آئی اے نے لیسکو میں اووربلنگ کے ختم ہونے کی رپورٹ تیار کی تھی،کمپنی نے لائن لاسز کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اووربلنگ کا دوبارہ سہارا لے لیا۔

 لیسکو چیف شاہد حیدر نے کہا کہ اووربلنگ کسی صورت نہیں برداشت ہو سکتی،اووربلنگ کرنے والوں کیخلاف محکمہ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔