عرفان ملک:لاہورپولیس کی جانب سےکارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ترجمان لاہورپولیس کے مطابق رواں ماہ میں اب تک388سرچ آپریشنزکیےگئے،14ہزارسےزائدگھروں،6ہزارسےزائدکرایہ داروں،45ہزار765افرادکی چیکنگ کی گئی ،دوران سرچ آپریشنز45ہزار597افرادکوتصدیق کےبعدکلیئرکردیاگیا،قانون شکنی پر168افرادکیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دوران سرچ آپر یشنزکرایہ داری ایکٹ کےتحت25افرادکیخلاف کارروائی کی گئی سرچ آپریشنز میں 30اشتہاری مجرمان گرفتاراور33ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے ،دوران سرچ آپریشنز20ہوٹل،2ہاسٹلز،2بس اڈے اور1158دکانیں چیک کی گئیں۔سنیپ چیکنگ اورناکہ جات پر5ہزار400 گاڑیوں و دیگر گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ 32ہزارسےزائدموٹر سائیکلوں کوچیک کیاگیاہے،بغیرکاغذات کے276موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
سی سی پی او نے کہا ہے کہ کرکٹ میچزاورہارس اینڈکیٹل شوکےپیش نظرشہرمیں سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز جاری ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ میچز، ہارس اینڈ کیٹل شو ودیگرتقریبات کےدوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی۔