پاکستان اور افغانستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

10 Feb, 2024 | 11:22 PM

سٹی42: راولپنڈی،اسلام آباد، پشاور، سوات اور متعدد دیگر علاقوں میں ہفتہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کم شدت کا تھا اور اس سے اب تک کہیں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پشاور ، صوابی سوات اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔  بونیر ، نوشہرہ ، چارسدہ، کرک اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9  ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلہ کا مرکز زمین میں 142 کلو میٹر گہرائی میں  کوہِ ہندوکش کے نیچے تھا۔

افغانستان میں جلال آباد، کابل، قندہار اور کئی دیگر شہروں سے بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مزیدخبریں