ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں ایک کا اضافہ ہو گیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253سے منتخب ہونے والے محمد خان بگٹی نے نوازشریف اور شہبازشریف پر اعتماد کا اظہار رتے ہوئے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
میاں محمد خان بگٹی نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں ملا تھا، آزاد جیت کر اب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہا ہوں۔ میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میاں محمد خان بگٹی این اے 253 کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی کے حلقے سے 46 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے میاں محمد خان بگٹی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ۔
ایم وقار: معروف دانشور،شاعر،ادیب ،نقاد اورشہرہ آفاق ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی آج نویں برسی ہے،انہوں نے جو بھی لکھا خوب لکھا،جیوے جیوے پاکستان اور اے وطن کے سجیلے جوانوجیسے نغموں سے شہرت پائی۔
20 جنوری 1925ءکو دہلی کے ایک علمی وادبی گھرانے میں پیدا ہونے والے جمیل الدین عالی نے بیک وقت شاعر، ادیب، محقق اور کالم نگار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،ان کے دادا مرزاغالب کے شاگردوں میں شامل تھے،جمیل الدین عالی کے والد شاعر جبکہ والدہ کا تعلق اُردو کے مشہور شاعر میر درد کے خاندان سے تھا۔
جمیل الدین عالی کئی سال تک اردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ بھی رہے ،وہ پچپن سال تک انجمن ترقی اردو سے وابستہ رہے،انہوں نے اے میرے دشت سخن،جیوے جیوے پاکستان،لاحاصل اورنئی کرن جیسی کتابیں بھی لکھیں،ادبی کتابوں کے علاوہ دُنیامیرے آگے،تماشا میرے آگے،آئی لینڈ اورحرفے جیسے سفرنامے بھی تحریر کئے۔
1965ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے کئی ملی نغمے بھی لکھے جن میں اے وطن کے سجیلے جوانوں،اتنے بڑے جیون ساگر میں توں نے پاکستان دیاکے علاوہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے لیے ”ہم تا ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں ہم مصطفوی ہیں“ بھی لکھاتھا۔
جمیل الدین عالی کو اردو ادب کے لئے طویل خدمات کے اعتراف میں 1991ءمیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور2004ءمیں تمغہ امتیازسے نوازاگیاتھا،وہ طویل علالت کے بعد 23 نومبر 2015ءکو راہی ملک عدم ہوگئے تھے ۔
ویب ڈیسک: سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے کئی علاقوں میں سنیچر سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’مکہ ریجن میں شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تبوک، الجوف اور نجران کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ حدود الشمالیہ، الشرقیہ، ریاض، قصیم، حائل، باحہ اور عسیر کے علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ محفوظ مقامات تک محدود رہیں۔
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں پیر کے دن سے نمایاں کمی ہوگی، موسم سرما کیلیے کپڑے تیار رکھیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے شمالی علاقوں میں ییر کی شام، منگل اور بدھ جمعرات کی صبح درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔ریاض میں اگلے ہفتے کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے ساہیوال میں گندم کی کاشت کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح اجلاس کے دوران اس بارے بتایا۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا گیا ہے، ساہیوال ڈویژن کیلئے نو لاکھ بیس ہزارایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے سات لاکھ تیس ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے ”کسان کارڈ“کا اجرا بھی کیا ہے جبکہ اس پیکج میں ہزار ٹریکٹرز اور ہزار لیزر لینڈ لیولرز کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔
ویب دیسک: ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات ہونے والی سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا وون نے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سویڈن کی سفیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور سویڈن کے مابین مثبت دو طرفہ تعلقات کو سراہا، نائب وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین تجارت تعلیم اور باہمی روابط کے فروغ پر زور دیا۔
اویس کیانی: اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو ٹیلی فون، موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو، وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 نومبر ہونے پی ٹی آئی کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے تحریک انصاف کو عدالتی احکامات سے آگاہ کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وزیرداخلہ محسن نقوی کاچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ ہوا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیرداخلہ نے کہا ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلی سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا، کہا کہ بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے،بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا،بانی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے کہا کہ وہ پارٹی مشاورت کے بعدحتمی رائے سے آگاہ کریں گے۔
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے 24 نومبر کا احتجاج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کےپیش نظر 24 نومبر کے احتجاج کو منسوخ کرنے اور بشریٰ بی بی کے پیدا کردہ تنازع پر غور کیا۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شامل کچھ رہنماؤں کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی اکثریت عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 24 نومبر کے احتجاجی مارچ کو منسوخ کرنےکے حق میں تھی،ان کا مؤقف تھاکہ حکومت سے بات چیت کو آگے بڑھنےدینا چاہیے۔
سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ یہ آپشن (احتجاج کی کال ختم کرنےاور بات چیت میں آگے بڑھنے) عمران خان کو پیش کیےجائیں تاکہ وہ اس پر کوئی فیصلہ کریں۔ سیاسی کمیٹی کی سفارش کے بعد پارٹی رہنماؤں کا وفد عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل گیا تاہم ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔
بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں احتجاج اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والے اجلاس میں سابق صدرعارف علوی، شیخ وقاص اکرم اور دیگر اہم پارٹی رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں احتجاج کی تیاریاں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ہر صورت جاری رہے گا، ڈی چوک پر دھرنا ہو گا، ہر قسم کی رکاوٹیں پار کر کے ڈی چوک پہنچایا جائے گا، اس بار کسی صورت واپسی نہیں ہو گی۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق ویڈیو بیان سے پیدا ہونے والے سنگین تنازع پر پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ سیاسی کمیٹی کے بیشتر ارکان خوش نہیں تھےاور انہوں نے اس کی مخالفت میں بات کی تاہم وہ بشریٰ بی بی کےبیان کو کھل کر مسترد کرنے کا فیصلہ نہ کرسکے،کچھ رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو چاہیےکہ وہ بشریٰ بی بی کے بیان سےفاصلہ اختیار کریں اور خاتون کو اپنا دفاع کرنےدینا چاہیے تاہم اس بات کا فیصلہ بھی نہ ہوسکا۔دریں اثنا ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے واضح کیا ہےکہ اس کا پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونےوالے پس پردہ رابطوں سے کوئی تعلق نہیں۔
ویب ڈیسک: پرانی موٹرسائیکلیں ، اب الیکٹرک بائیکس میں تبدیل ہوں گی ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی موٹر سائیکلوں کو نئی ٹیکنالوجی پر کرنے کی تیاری پکڑ لی۔
تفصیلات کےمطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہناتھا کہ پرانی پیٹرول بائیک کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، اکتوبر سے جنوری تک پیٹرول بائیکس کو بیٹری پر چلوایا جائیگا،ورلڈ بینک کے ساتھ پنجاب کلین ایئر پروگرام پر ورکنگ جاری ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہناتھا کہ ورلڈ بینک کلین ایئر پروگرام میں بھی اس منصوبے کے لیے فنڈنگ رکھی ہے،موٹر سائیکل مالکان کو الیکٹرک بائیکس پر شفٹ کرنے پر آنے والے اخراجات پر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ آدھی قیمت ادا کرئیگا۔
تیار کی جانیوالی بائیک کی یو ای ٹی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ٹیسٹنگ کروائی جا رہی ہے,ٹیسٹنگ پاس ہونے پر پرانی بائیکس کو الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کریں گے,پنجاب میں چلنے والے آدھے موٹر سائیکل کو بھی شفٹ کر لیا گیا تو یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔
تحریر، عامر رضا خان :جی ہاں دونوں خبریں ہی درست ہیں ان میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے اور میں یہ دونوں خبریں وثوق کے ساتھ آپ تک پہنچا رہا ہوں کہ بشریٰ بی بی نے سعودی حکومت اور عمران خان کے بارے قمر جاوید باجوہ ایکس آرمی چیف کا حوالہ دیکر یہ جو کہا ہے کہ " یہ تم کیا اٹھا لائے ہو" اعتراف جُرم ہے، جی ہاں اعتراف جُرم یہ بھی بتاتا ہوں اور دوسری خبر کہ اسلام آباد میں دھرنا ملتوی کردیا گیا ہے ۔ چلیں پہلی خبر کی طرف پہلے چلتے ہیں کہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ کو الٹا کر رکھ دیا ہے جو یہ کہتے تھے کہ "ہم کوئی غلام ہیں" یا " ایبسولوٹلی ناٹ " وہ سب یا تو منہ چھپائے پھر رہے ہیں یا ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کے کہنے کا یہ مطلب نہیں تھا وہ تو یہ کہنا چاہتی تھیں کہ فون کال کہیں اور سے آئی ،سعودی عرب سے نہیں اور جب پوچھیں کہ کہاں سے تو اس کا کوئی جواب نہیں کہ امریکہ میں تو اُس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت تھی جو اب پاکستان تحریک انصاف کو نجات دہندہ نظر آرہا ہے اسی لیے اب توپوں کا رخ کہیں اور موڑا جارہا ہے، پوچھنا صرف ایک سوال ہے کہ جنرل ر قمر جاوید باجوہ کو کس کا فون آیا تھا ملک میں تو کسی کو یہ جرات ہونہیں سکتی اور مدینہ پاک کے علاوہ اس پورے واقعے میں کسی اور ملک کا ذکر نہیں اور مدینہ طیبہ تو سعودی عرب میں ہے پھر عمران خان ، شہباز گل ، ذلفی بخاری سیاق و سباق سے ہٹ کر کا نعرہ کیوں لگا رہے ہیں بتادیں کہ قمر باجوہ کو کہاں سے فون آیا تھا؟ بشریٰ بی بی المعروف پنکی پیرنی نے اپنے بیان میں ایک اعتراف اور کیا ہے کہ عمران خان کو قمر جاوید باجوہ اینڈ کمپنی لیکر آئی تھی یہ بہت بڑا اعتراف ہے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ عمران خان 2018 میں مقبولت کے سر پر پاکستان کا وزیر اعظم بنا تھا یہ اُن سب کے منہ بند کرنے کے لیے یہ بات کی گئی ہے کہ سُن لو تہارے لیڈر کی تیسری بیگم پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ فون کرنے والے نے واشگاف انداز میں قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ " یہ تم کسے اٹھا لائے ہو " یعنی کس کے لیے 4 گھنٹے آر ٹی ایس بٹھایا ؟ کس کے لیے ثاقب نثار ، اور کھوسہ جیسے افراد کو بے لگام کیا گیا ؟ کس کے لیے جھوٹ کا بڑا بیانیہ گھرا گیا ؟ کس کے لیے چلتے ملک کو تباہی کے دہانے پر لایا گیا ؟ کس کو اٹھا لائے ہو کا جملہ اعتراف جُرم نہیں تو اور کیا ہے ؟ کوئی مہربان یہ تو بتا دے ، یہ بیان عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل نا سہی اہم کیل ضرور ہے جو ٹھونک دیا گیا ہے ، اس ایک بیان کو اگر آپ آئنہ پلٹ کر دیکھیں یعنی الٹے رخ جائزہ لیں تو آپ کو میری بات کا اندازہ ہوگا بیں ایسے ہی جیسے آپ کو ایمبولنس کا لفط خالی آنکھ سے الٹا اور آئنے میں دیکھنے پر سیدھا نظر آتا ہے ۔ بشریٰ بی بی کو باہر لایا اور کیوں ؟ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان گروپ اور وکیل گروپ جب مضبوط ہونے لگے تو اچانک بشریٰ بی بی کو رہائی مل گئی، عدالت سے ملنے والی اس رہائی کو کہیں چیلنج ہی نا کیا گیا کوئی نیا مقدمہ ہی درج نا کیا گیا پنکی پیرنی باہر آئی لاہور میں اپنے گھر گئیں ضروری کام نمٹائے اور پھر بنا کسی روک ٹوک پشاور پہنچ گئیں "کوئی تو ہے جو نظام ملکی چلا رہا ہے " انور مقصود کا جملہ ہے جو یہاں لکھا سوچیں اور پشاور میں ایک اور مہرہ بی بی کی استقبال کے لیے منتظر تھا اور جب سے بی بی پنکی باہر آئی ہیں ، جیل میں بیٹھے شاہ محمود قریشی ، ہوں یا کالے کپڑے پہنے سوگ میں موجود خان کی بہنیں ، سلمان اکرم راجہ ہوں یا بھگوڑا عادل راجہ سب اہمیت کے لحاظ سے زیرو جمع زیرو ہوگئے ہیں ، بیچارے تلملا رہے ہیں لیکن کر کچھ نہیں سکتے کہ کپتان نے تو اپنا نائب کپتان پنکی پیرنی کو مقرر کردیا ہے جس نے عین ایسے وقت میں جب 24 نومبر کے دھرنے کی تیاریاں عروج پر تھیں، سعودی حکومت والا وہ بم پھوڑا جس سے ان کے اپنے بیانیہ کی ہی دھجیاں بکھر گئیں یہ ہے آئینے میں دیکھنے سے الٹے سیدھے کا فرق اور ابھی تو یہ پہلا دھچکہ تھا "پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست " شاہ رخ کا ڈائیلاگ یاد ہے نا ۔ جی ہاں اس آدھی پکچر کے بعد آتی ہے، دھرنا ملتوی کرنے کے دوسرے فارمولے پر عملدرآمد یہ گنڈا پوری فارمولہ ہے جس کے تحت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور بشریٰ بی بی کو گرفتاری سے ڈرایا جارہا ہے، اس وقت تک ملک کے مختلف شہروں میں "پاکستان سے محبت " میں گرفتار افراد نے ایک جیسی ملتی جلتی تحریروں پر مبنی ایف آئی آر درج کرادی ہیں ، لیہ ، ڈی جی خان اور ملتان میں درج ان عبارتوں کا ایک نمونہ حاضر ہے ۔
مزہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں بشری بی بی پر پولیس تھانہ قطب پور ملتان میں مقدمہ درج " بشری بی بی کے خلاف مقدمہ غلہ منڈی کے شہری عمیر مقصود کی درخواست پر درج کیا گیا ۔ مقدمہ میں پیکا ایکٹ 2016 اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے دفعات لگائے گئے ہیں ۔ بشری بی بی نے مسلمانوں کے جذبات ابھارنے کی کوشش کی جنگی افراتفری پھیلنے کا ویڈیو بیان جاری کیا ۔ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب اور سابق جنرل قمر جاوید باجوہ پر الزامات عائد کیے ۔ بشری بی بی نے مدینہ منورہ کا نام استعمال کر کے سیاسی فائدہ لینے کی کوشش کی ۔ جھوٹا بیان دینے پر ملتان میں بشری بی بی کے خلاف مقدمہ نمبر 2633/24 درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی" اسی طرح بشریٰ بی بی اور گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، رانا ثنا اللہ تو کہہ چکے "اسلام آباد سے پہلے اٹک آتا ہے جسے پار کرنا ہوگا" مسٹر گنڈا پور کو اور اب یہاں سے شروع ہوگی، امن و امان ، بیلا روس کے دورہ پاکستان اور وسیع تر ملکی مفاد میں خان کی جانب سے دھرنے کو ملتوی کرنے کا بیان بذبان بشریٰ بی بی سنایا جائے گا اللہ اللہ خیر صلہ۔
ویب ڈیسک:کراچی ٹور مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔پی سی بی ہیڈکواٹر لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کا کوئی پروگرام نہیں رکھا گیا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹرافی کی کوئی سرگرمی نہیں تاہم حالات دیکھتے ہوئے پروگرام بنا تو مطلع کیا جائے گا۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 16 نومبر کو اسلام آباد پہنچی تھی، ایبٹ آباد، مری سمیت مختلف مقامقات کے ٹور کے بعد کراچی میں اس کو لے جایا گیا۔
شہر قائد میں 3 دن کراچی میں مختلف مقامات پر رونمائی کے بعد اب پی سی بی ہیڈ کوارٹر ٹرافی کو رکھ دیا گیا ہے، یہاں سے ٹرافی 26 نومبر افغانستان پہنچے گی، اس کےبعد بنگلادیش، جنوبی افریقہ سے ہوتی ہوئی آخری مرحلے میں بھارت کے بعد 27 جنوری کو دوبارہ پاکستان لائی جائے گی۔
جنید ریاض:تعلیمی اداروں کیلئے ''ڈیجیٹل سفر پروگرام،، کے تحت لاہور میں ڈیڑھ ہزار اساتذہ کو آئندہ ہفتے ٹریننگ دی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کے ناموں کی آن لائن فہرست جاری کردی۔دو روزہ ٹریننگ 25 نومبر سے لاہور کے مختلف سکولوں میں شروع کی جائے گی۔
پہلاسیشن 25 سے 26 نومبر تک جاری رہے گا۔ٹریننگ کا دوسرا سیشن 27 سے 28 نومبر تک جاری رہے گا۔ٹریننگ حاصل کرنیوالے اساتذہ کا ٹیسٹ 29 نومبر بروز جمعہ لیا جائے گا۔ٹیسٹ میں اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔
عمران یونس: لاہور سمیت صوبہ بھر کے 420 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی التواء کا شکار ہیں۔ محکمہ ہا ئرایجوکیشن کے مطابق 6ماہ پہلے بھرتیوں کا شروع کئے جانے والا پراسیس مکمل نہ ہوسکا،مستقل پرنسپل کیلئے درخواستیں جمع کرنیوالے امیدواروں کےانٹرویوز شروع نہ ہوسکے،تمام عمل آن لائن ہونے کے باوجود تاخیر کا شکار ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جولائی میں پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل آن لائن شروع کیا،پورٹل کے ذریعے 420 کالجز کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں،ہزاروں درخواستیں جمع ہونے کے باعث بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔ انٹرویو کے نمبر بھی 20 سے کم کر کے 10 کر دئیے گئے، تعلیمی قابلیت کے 10،اے سی آرز 20،مدت ملازمت کے 10نمبرز رکھے گئے،سنیارٹی کے 5،ایڈمنسٹریٹو تجربہ کے 20،کالج پوسٹنگ کے 10نمبرز رکھے گئے۔
ٹریننگ ورکشاپ کے 5 ،رزلٹ کے 10،انٹرویو کے 10 نمبرز مختص کئے گئے،صوبہ بھر کے 420 کالجز میں پرنسپلز کو 3 سال کیلئے تعینات کیا جائے گا۔
زاہد چودھری:شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتال بد ترین انتظامی بحران سے دوچار ہیں، جس کے باعث علاج معالجے کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ بڑی علاجگاہوں کا انتظامی بحران ختم نہیں کر سکا۔میو ، لیڈی ایچیسن ، گنگا رام ہسپتال مستقل ایم ایس سے محروم ہیں،جناح ہسپتال، مینٹل ہسپتال بھی مستقل ایم ایس نہ ہونے سے ایڈہاک ازم کا شکار ہے۔ ایم ایس سروسز ہسپتال اور جنرل ہسپتال نے بھی کام سے معذرت کر لی،ایم ایس سروسز ہسپتال نے مزید اس عہدے پر کام نہ کرنے سے محکمہ صحت کو آگاہ کر دیا۔
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کو 33 مقامات سے بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے وفاقی دارالحکومت کو آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں داخل ہونے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے،فیض آباد سمیت 6 مقامات کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، روات ٹی چوک، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کچہری چوک کو یکطرفہ ٹریفک کے طور پر چلایا جائے گا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل سیل کیا جائے گا، جڑواں شہروں کو 33 مقامات سے بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایران ایونیو مارگلہ روڈ دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بلاک کر دی گئی،ایکسپریس وے، ڈی چوک اور زیرو پوائنٹ پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں، میٹرو بس سروس اسلام آباد میں آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ تک بند رہے گی جبکہ جڑواں شہروں میں کل میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند ہو گی۔
وفاقی دارالحکومت میں بس اڈے بھی بند کردیئے گئے ہیں،راولپنڈی میں تمام انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈے تاحکم ثانی بند رہیں گے ، مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی 30 ہزار اضافی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
پنجاب سے 19 ہزاراور سندھ سے 5 ہزار پولیس نفری اسلام آباد پہنچی ہے،آزاد کشمیر سے ایک ہزاراور ایف سی کے 5 ہزار اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، تمام نفری امن و امان کی صورتحال میں اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی۔
موٹروے بھی تا حکم ثانی 8 مقامات سے بند کردی گئی ہے،حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور تا اسلام آباد اور لاہور تا اسلام آباد موٹروے بند ہو گی،لاہور تا عبدالحکیم M-3 ،M-4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور M-11 سیالکوٹ سے لاہور تک بند رہے گی۔
حکومت پنجاب نے 3 روز کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے،محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہو گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18 ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
ویب ڈیسک: تحریک انصاف کا احتجاج طلباء کو بھاری پڑ گیا، 24 نومبر کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں شیڈول ایم ڈی کیٹ کے ساڑھے سترہ ہزار طلباء کا امتحان دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب کیا گیا ہے،ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے پی ایم ڈی سی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے، اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 24 نومبر کو منعقد ہونا تھا تاہم اب اسلام آباد میں ٹیسٹ آئندہ ماہ ہوگا، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا تاہم ٹیسٹ کیلئے 8 اور 15 دسمبر کی تاریخیں زیرغور ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی جاری کرے گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا، ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل کر رکھی ہے۔ ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواران کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہے، اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، تاہم رجسٹریشن میں امیدواران کی تعداد نمایاں کم ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رجسٹرڈ 5310 طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہےکیونکہ کم نمبرز والے بیشتر طلبا بیرون ملک جا چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد نمبرز والے طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ عدالت سے رجوع کرنے والے بیشتر طلبا دوبارہ ایم ڈی کیٹ دے رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اورڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر سخت ایکشن لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینئر ڈاکٹرز معطل کردیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمعطل ہونے والے تمام ڈاکٹرزکےلائسنس بھی منسوخ کرکے انہیں پرائیویٹ پریکٹس سے بھی محروم کردیا۔
قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیلوں میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا جس کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے متعلقہ ضلع کی جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے نئی پالیسی کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے آبائی ضلع کی جیلوں میں رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس سے ماضی میں سینٹرل جیلوں میں قید افراد کی تعداد میں کمی آئے گی۔ سابقہ پالیسی کے تحت 5 سال سے زائد قید پانے والے قیدیوں کو سینٹرل جیلوں میں رکھا جاتا تھا جس سے ان کے اہل خانہ کو مالی و دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
نئی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش بھی موجود ہے، اور اس سے جیلوں کی سکیورٹی بھی بہتر ہو گی۔ اس کے علاوہ، سزائے موت کے قیدیوں کو پہلے ہی متعلقہ ضلع کی جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔
ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو قیدیوں کو ان کے ضلع کی جیلوں میں منتقل کرنے کا طریقہ کار طے کرے گی اور ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی میں ڈپٹی سیکرٹری پریژن ہوم، ڈی آئی جی پریژن سرگودھا ریجن اور دیگر افسران شامل ہیں۔
سعید احمد: موٹروے کی بندش کے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا, لاہور سے راولپنڈی جانے اور لاہور آنے والی تمام ٹرینوں کی بکنگ مکمل ہو گئی ہے۔
لاہور سے گوجرانوالہ، وزیرآباد، لالہ موسی، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور کراچی جانے والی ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ اس صورتحال میں مسافر ٹکٹوں کے حصول کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
مسافروں کے رش کو کم کرنے کے لیے گزشتہ رات راولپنڈی کے لیے سپیشل ٹرین بھی چلائی گئی ہے تاکہ اضافی مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے سائٹ میں ایک والد کی جانب سے اپنے کمسن بیٹے پر بہیمانہ تشدد کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ باوانی چالی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک والد نے اپنے نابالغ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچے کو لوہے کے راڈ سے مارا گیا اور گرم توے پر بٹھایا گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید جلنے کے زخم اور چوٹیں آئیں۔
یہ ظلم اس وقت منظر عام پر آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں متاثرہ بچہ ایک پڑوسی کو اپنے جلے ہوئے زخم دکھا رہا تھا۔ یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو فوری طور پر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگوں نے والد کے اس غیر انسانی عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔
یہ واقعہ معاشرے میں بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی عکاسی کرتا ہے اور اس مسئلے کو جامع طریقے سے حل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نجیب اللہ کو گرفتار کر لیا اور ریاست کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام پرعزم ہیں کہ بچے کے ساتھ ہونے والی اس ظلم و زیادتی کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔
جمال الدین:بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئےدرخواست پرسماعت،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی جلدسماعت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کےوکلانےبانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کوجلدسماعت کیلئےمقررکرنےکی استدعا کی،پراسیکیوٹر رانا اظہرنے جلد سماعت کی درخواستوں کی مخالف کی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فوجداری مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی ،اس سے پہلے کئی تاریخوں پر بانی پی ٹی آئی کا وکیل دلائل کیلئےپیش نہیں ہوا ،اب جلدی کس بات کی ہے ضمانتوں میں 30 نومبر کی تاریخ مقرر ہے ۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر 30 نومبر کی تاریخ دی گئی تھی ،پراسیکیوشن نے کہا بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کئی بار دلائل کیلئے مہلت مانگی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی جلدسماعت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
ویب ڈیسک : ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 902.020 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.68 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی بر آمدات سے ملک کو 674.72 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔اکتوبر 2024 میں چاول کی برآمد ات کا حجم 268.81 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں 197.20 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 256.85 ملین ڈالر تھا۔
مالی سال 2024 میں چا ول کی برآمدات کا مجموعی حجم 3.687 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 294.58 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 259.18 ملین ڈالرکے مقابلے میں 13.65 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 607.44 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46.17 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 415.54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا مجموعی حجم 2.157 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
راودلشاد:لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع، بند روڈ، بابو صابو، شیراکوٹ، یتیم خانہ چوک کے اطراف ہلکی بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔
لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، اسموگ، دھند کی لہر کم ہوگئی، بند روڈ، بابو صابو، شیراکوٹ، یتیم خانہ چوک، کنال روڑ، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاؤن، پیکو روڑ، ٹاؤن شپ فیروز پور روڈ پر ہلکی بارش ہوئی،لاہور میں بارش برسانے والے بادل بدستور موجود ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ سموگ کے بادل لاہور سے اپنا رخ موڑ لیں گے ،آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی میں کمی متوقع ہے، لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح382ریکارڈکی گئی۔
بسام سلطان :ضلعی انتظامیہ نوسربازوں کے خلاف متحرک،ایک اور نوسر باز کو دھرلیا گیا۔
ترجمان انتظامیہ کےمطابق تحصیل واہگہ میں میرج فارم ہاؤس سے ایک اور نوسرباز گرفتار کر لیا،نوسرباز گزشتہ رات میرج ہالز چیک کر رہا تھا،اس سے قبل بھی یہ نوسرباز فارم ہاؤسز کو چیک کر رہا تھا،ضمانت کے بعد بھی دوبارہ نوسرباز میرج ہالز کو چیک کرنے میں ملوث تھا۔
انہوں نے فارم ہاؤس سیل کر کے مالک کو جرمانہ کیا اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے,اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون نے نوسرباز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،ملزموں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر ا دیا گیا۔
ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دو دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کے حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر نامی شہری جاں بحق ہوئے۔
دوسرا دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی ہی حدود میں علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہوئے۔واقعات کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
علی ساہی: آئی جی پنجاب پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہے،پولیس ملازمین اور اہلخانہ کو بیماریوں کے علاج کیلئے مزید 18 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق کانسٹیبل شکیل احمد کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے،اے ایس آئی عمران خالد کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے،اے ایس آئی بابر حیات کی اہلیہ ،سب انسپکٹر ظہور احمد کو 1 لاکھ روپے،ہیڈ کانسٹیبل عبد الطیف اور کانسٹیبل لطف اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے،ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف ،ڈرائیور کانسٹیبل محمد ارشد کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔
اسی طرح کانسٹیبل سعید احمد ،کانسٹیبل محمد یاسین کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ فی کس جبکہ ملتان کے کانسٹیبل محمد شعیب کو نفسیاتی علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ تر جمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہیلتھ مسائل کا شکار پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح، مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
جنید ریاض:اچھی کارکردگی دیکھانے والے پیف پارٹنر سکولوں کے لئے12 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا،سکولوں کو بچوں کے رزلٹ، سہولیات کی فراہمی اور ٹیچرز کوالفیکیشن کی بنیاد پر کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔ پہلی پوزیشن پر بارہ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔دوسری پوزیشن پر 8 لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سکولز کو 6 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔چوتھی اور پانچویں پوزیشن والے سکولز کو 2 لاکھ روپے دیا جائے گا۔پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبرز کی باقاعدہ گریڈنگ جاری کردی۔بچوں کے نتائج میں گریڈنگ کی بنیاد پر سکولوں کے ناموں کو شامل کیا جائے گا۔پیف حکام کےمطابق انعامی رقم سکولوں اور بچوں کی ویلفیئر پر خرچ ہوسکیں گے۔
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نےدفعہ 144 کےنفاذ کے طریقہ کار کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،جسٹس احمد ندیم ارشد شہری ملک نجی اللہ کی دائر درخواستوں پر 26 نومبر کو سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے 22 اگست سمیت مختلف تاریخوں کو درخواستیں اور متفرق درخواستیں دائر کیں گئی،درخواستوں میں وفاقی، حکومت ، پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی اجتماع کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ بار بار کر رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کو کالعدم قرار دے ۔
عثمان خادم:تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری,پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری کو پولیس نے گرفتار کرلیا. پولیس نے اکمل خان باری کو تھانہ رنگ محل منتقل کردیا،اکمل خان باری کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما چودھری حبیب الرحمان بھی گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کر لیا، احتجاج کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے جبکہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے اور ایران ایونیو مارگلہ روڈ دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بلاک کر دی گئی ہے۔جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے خلاف ایف آئی آر ڈیرہ غازی خان میں درج کی گئی،ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو باجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔
بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے، کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔
( محسن شیرازی)تحصیل لوئر کرم کے علاقے علیزئی اور بگن کے قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ،جھڑپوں میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بالش خیل، خار کلی اور کنج علیزئی اور مقبل گاؤں کے درمیان بھی فائرنگ شروع ہو چکی ،فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خودکار اسلحوں سے نشانہ بنا رہے ہیں ۔خراب حالات کے باعث آج ضلع کرم میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔فریقین کے درمیان لڑائی کا سلسلہ کل مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد ہوا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بگن ، مندوری اور اوچت کے مقام پر مسافرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔مسافر گاڑیوں پر فائرنگ میں 6 خواتین اور 5 بچے بھی شہید ہوئے تھے ۔
عرفان ملک:لاہور پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال ناجائز اسلحہ کے9445، اسلحہ کی نمائش کے194 جبکہ ہوائی فائرنگ کے536ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 129کلاشنکوف،559رائفلز،324گنیں،8492پسٹلزاور46ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ، اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ غیر قانونی اسلحہ،اسلحے کی نمائش، استعمال اور اس دھندے میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے۔
سی سی پی او نے کہا کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔
عرفان ملک: گڑھی شاہو میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ طور پر مفت برگر کھانے کی خبر سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی کو تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ خبر میں مبینہ طور پر 15 کال کے رسپانس نہ آنے کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس اہلکاروں کا اختیارات سے تجاوز ثابت ہوا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
فیصل کامران نے یہ بھی کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں اور لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا عمل سختی سے جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ محکمے کی بدنامی کا سبب بننے والی کالی بھیڑوں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔
ویب ڈیسک:ایف آئی اے نے عدالت سے مسلسل غیر حاضری پربانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں ایف آئی اے نے موقف اپنایا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں جبکہ عدالت نے بھی آرڈر میں لکھا تھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سے مسلسل عدم حاضری پر بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے۔
اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی ممکن ہوئی تھی۔
ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے رواں مالی سال میں اب تک ادویات کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالرز ریکارڈ ہوئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 80.796 ملین ڈالرز تھیں۔
سال بہ سال کی بنیاد پر ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر اگست 2024 کی برآمدات کے مقابلے میں ستمبر 2024 کے دوران ادویات کی برآمدات میں 53.78 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
کومل اسلم: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورہلکی پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان ہے، شہر لاہور میں خشک سردی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، اٹک، چکوال،جہلم ، منڈی بہاولدین ، راولپنڈی، مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے ، صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ، تاہم پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم صبح کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ہلکی دُھند پڑنے کی توقع ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت استور اور گلگت میں ریکارڈ کیا گیا ، اسکردو منفی 04، گوپس منفی 03اورگلگت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ویب ڈیسک: چین میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ کے لیے سرمایہ کاری کے طریقہ کار میں سختی اور حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی انڈسٹری کے لیے برآمدی ٹیکس چھوٹ میں کمی (ری بیٹ) کے فیصلے سے نومبر کے بعد سولر پینلز مہنگے ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ جس کا اثر پاکستان میں ممکنہ طورپر سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت صنعت نے ایک نوٹس جاری کیا میں سولر پینلز کی تیاری کرنے والے اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے طریقہ کو سخت کیا گیا تاکہ گنجائش سے زیادہ سولر پینلز کی تیاری روکی جا سکے۔نئے قواعد کے مطابق کمپنیوں کو سولر پینلز کے لیے کم از کم سرمایہ کا تناسب 30 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔ اس سے پہلے یہ معیار صرف پولی سیلیکون مینوفیکچرنگ پروجیکٹس پر لاگو ہوتا تھا جبکہ دیگر سولر پینلز پروجیکٹس کے لیے کم از کم 20 فیصد تھا۔
چینی وزارت نے کہا ہے کہ نئی قواعد کا مقصد سولر پینلز انڈسٹری میں اپ گریڈنگ اور ساختی ایڈجسٹمنٹ کرنا تھا۔ واضح رہے کہ یہ اعلان سولر پینلز کے لیے برآمدی ٹیکس چھوٹ میں کمی کے بعد کیا گیا ہے جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اخراجات کے گزرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک خریداروں کے لیے قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگا۔
ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔
مجوزہ قانون کے تحت اگر سوشل میڈیا کمپنیوں نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کے لیے معقول اقدامات نہ کیے تو اِن کمپنیوں پر تقریباً 32.5 ملین امریکی ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔پابندی ٹک ٹاک، ایکس، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی۔ بل منظور ہونے کی صورت میں یہ قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا۔
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے،راوی ٹول پلازہ کو دونوں اطراف سے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،شاہدرہ،امامیہ کالونی، برکت کالونی سے بند کردیے گئے ۔ بابو صابو کی طرف آمد و روانگی روکنے کیلئے بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ، محمود بوٹی انٹرچینج ٹریفک کے لئے بند،موٹروے کو کنٹینرز لگا کر آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا،کنٹینرز کی دو سطحی رکاوٹیں قائم ،پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند ہے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں، لاہور رنگ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، موٹرویز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب بھرمیں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذکرتے ہوئے جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا اطلاق 25 نومبر تک ہو گا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئےسافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے اورشرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
کومل اسلم: لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آ سکی، لاہور آج بھی لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسر نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 360 ریکارڈ کی گئی، ویلنشیا ٹاؤن میں AQI 485، سی ای آر پی آفس میں 429، سید مراتب علی روڈ پر 400 اور جوہر ٹاؤن میں بھی 400 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فضائی آلودگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔
ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہر میں خشک سردی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
اویس کیانی: اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی علی الصبح پولیس فورس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پولیس لائنز پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس اور پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اس کے پیش نظر ہم نے اسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے، پولیس فورس نے اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور اسے یقینی بنانا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا۔ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں اور پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے
محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
فاران یامین: پیسے مانگےپر تھانہ گڑھی شاہو کے پولیس اہلکاروں کا برگر شاپ کے مالک اور اس کے بیٹے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
دکاندار اعجاز نے بتایا کہ گزشتہ رات ساڑھے 8 بجے پولیس اہلکار برگر کھانے کیلئے ان کی دکان پر آئے۔ اہلکاروں نے برگر کھائے اور پیک کروائے تاہم جب اعجاز نے پیسے مانگے تو اہلکاروں نے اسے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔
اعجاز کے مطابق ایک اہلکار سادہ کپڑوں میں تھا جبکہ دوسرے نے وردی پر سادہ شرٹ پہن رکھی تھی۔ اہلکاروں نے کہا کہ "لاک ڈاؤن میں ڈائننگ کیسے چلا رہے ہو؟" اور دھمکی دی کہ ابھی پرچہ دے دیں گے۔ پھر انہوں نے اعجاز کو دکان سے باہر گھیسٹتے ہوئے نکال دیا اور اس کے بیٹے پر بھی تشدد کیا۔دکاندار نے 15 پر کال کی مگر کوئی مدد نہ ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کی بجائے اہلکاروں نے ان کی پشت پناہی کی۔ اعجاز نے پولیس افسران سے مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی شکایت کا نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈائننگ کا ٹائم 10 بجے تک رکھا ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی دکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس میں اس قسم کے واقعات مزید پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: ،پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے مطالبے کے بعدقیمتوں میں 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے مطالبہ کیا گیا، جس سے قیمتیں 45 روپے فی لیٹر تک بڑھ جائیں گی، آئی ایم ایف نے پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات پر 1-2 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 18 فیصد کی شرح وصول کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، حکومت نے فی الحال آئی ایم ایف کے اس مطالبےپرعمل درآمد سے گریز کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے خوراک جیسی ضروری اشیاء پر 15 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی ہے، تاہم وفاقی حکومت نے ابھی تک اس موضوع پر زیادہ توجہ نہیں دی ہے،دوسری جانب، حکومت پیٹرولیم لیوی میں 45 روپے فی لیٹر سے 60 روپے تک کی کمی پر غور کر رہی ہے۔
اس کے مساوی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے اس ایڈجسٹمنٹ پر اعتراض نہیں کیا ہے بشرطیکہ یہ متفقہ محصولاتی اہداف کو یقینی بنائے۔
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ماہ کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم کردی۔
ایف بی آر نے تمام ٹیکس دفاتر ہفتہ کو معمول کے مطابق کھلے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے.
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 23 نومبر اور 30 نومبر کو کھلے رہیں گے،ٹیکس اورڈیوٹی وصولی کیلئے تمام لارج، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس، علاقائی دفاتر اور کارپوریٹ ٹیکس آفس کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سٹی42: شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کی مسلسل راکٹ فائرنگ سے بے گھر ہونے والے ساٹھ ہزار اسرائیلیوں کی واپسی کو ممکن بنانے کے لئے IDF جنوبی لبنان میں مزید گہرائی میں چلی گئی ہے اور اسرائیل کی سرحد سے پانچ کلومیٹر دورہ تک واقع مزید دیہات پو قبضہ شروع کر دیا ہے۔ آئی ڈی ایف کے ھوالے سے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے حملے اور براہ راست میزائل فائر کے خطرے کو دور کرنے کے لیے فوجیں اب 'دیہات کی دوسری لائن' میں کام کر رہی ہیں، اگرچہ جنگ بندی نہ ہونے تک راکٹ اڑتے رہیں گے۔
اس ماہ کے شروع میں اسرائیل کی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھا دیا تھا۔ سرحد سے ملحقہ قصبوں میں بڑی حد تک حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد فوجی اب دیہاتوں کی "دوسری لائن" کہلانے والے علاقہ میں چلے گئے ہیں۔
اس علاقہ میں جائزہ لے کر نیوز فیچر لکھنے والے صحافی نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ دیہات کی پہلی لائن میں حزب اللہ کے خلاف IDF کی کارروائیوں کے نشان نمایاں دکھائی دے رہے تھے۔ متعدد مکانات ملبے کے ڈھیر میں بدل گئے ہوئے تھے، کچھ کم نقصان کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے تھے۔
حزب اللہ کے زیر استعمال رہنے والے ان علاقوں میں سے کچھ زیر زمین، کچھ دیہات کے اندر، اور کچھ جنگلاتی علاقوں میں - فوج نے بھاری مقدار میں ہتھیاروں اور آلات کو اڑا دیا ہے۔ فوج نے حزب اللہ کے زیر استعمال کسی بھی گھر کو تباہ کر دیا ہے، تاہم ان لوگوں کو چھوڑ دیا جہاں ہتھیار نہیں ملے تھے۔
آئی ڈی ایف کے سینیئر افسران نے کہا ہے کہ دیہات کی پہلی لائن میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے بعد سے - خود زیادہ تر دیہاتوں کے ساتھ - شمالی اسرائیل میں حملے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ تاہم یہ حملے اب بھی ہو رہے ہیں جو نسبتاً پیچھے کے علاقوں سے کئے جا رہے ہیں جہاں آئی ڈی ایف ابھی تک نہیں پہنچی۔
شمالی اسرائیل میں شہریوں کو لبنان سے ٹینک شکن میزائل فائر کی زد میں آنے والی سڑکوں پر گاڑی چلانے سے روکنے کے لیے IDF روڈ بلاکس کو حالیہ کچھ دنوں میں ہٹا دیا گیا ہے۔
حملے اور حزب اللہ کے داضے ہوئے ٹینک شکن میزائل کے خطرات کو دور کرنے سے شمال سے بے گھر ہونے والے تقریباً 60,000 اسرائیلیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے، جہاں سے انہیں حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو جنوب میں حملے کے فوراً بعد نکالا گیا تھا، اس وقت خدشہ تھا کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ بھی حماس جیسا ہی اندر گھس کر حملہ کرے گی۔ حزب اللہ نے ایسا حملہ تو نہیں کیا تاہم سات اکتوبر سے ہی اسرائیل پر روزانہ درجنوں راکٹ فائر کرنا شروع کر دیئے جو اب بھی کم و بیش اتنی ہی تعداد میں فائر ہو رہے ہیں۔
لبنان میں دوسری لائن کے دیہات تک پہنچنے کے دوران IDF نے واضح طور پر یہ نہیں کہا ہے کہ شمال کے باشندے ابھی واپس جا سکتے ہیں، اور مقامی حکام کو اپنے شہریوں کو گھر آنے کے لیے بلانے کی کوئی جلدی نہیں ہے، یہاں تک کہ کچھ نے فوج سے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے بھی کہا ہے۔
دیہات کی دوسری لائن میں، آئی ڈی ایف کو ابھی تک حزب اللہ کے ٹھکانے کی جگہیں مل رہی ہیں، ساتھ ہی لڑائی کی پوزیشنیں بھی ہیں جہاں سے اس گروپ نے براہ راست اسرائیلی سرحدی کمیونٹیز اور سرحد کے ساتھ ملٹری پوسٹوں پر ٹینک شکن میزائل داغے ہیں۔
لیفٹینٹ کرنل روئی کاٹز، 188 ویں آرمرڈ بریگیڈ کے بٹالین کمانڈر نے اس ہفتے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر کے ایک گاؤں کے پریس دورے کے دوران، سرحد سے تقریباً 2.5 میل دور علاقے میں صحافیوں کو بتایا ، "ہمارا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ علاقے میں کوئی گولہ بارود باقی نہ رہے اور دشمن کا کوئی بنیادی ڈھانچہ باقی نہ رہے تاکہ آخر میں، ہم سیاسی قیادت کو اجازت دیں کہ وہ باشندوں کو گیلیل اور شمال کی طرف واپس کر دے،"
کاٹز نے کہا کہ حزب اللہ کے لیے یہ "ناممکن" ہوگا کہ"اسرائیل کی سرزمین میں داخل ہونے اور چھاپہ مارنے اور گلیلی کے شہریوں پر آسانی سے حملہ کرنے کے لیے وہ اس علاقے کو استعمال کرے جہاں اس کی افواج نے اب تک کام کیا ہے ۔
لبنانی گاؤں میں کاٹز کی عارضی پوسٹ پر، حزب اللہ کے راکٹوں، ٹینک شکن میزائلوں، دھماکہ خیز آلات اور مشین گنوں سے بھرا ایک ٹرک اسرائیل کو واپس لے جانے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
کمانڈر کا کہنا تھا کہ کچھ ہتھیار حزب اللہ کے مقام پر چھوڑے گئے تھے اور انہیں تباہ کر دیا گیا تھا، کیونکہ وہ یا تو واپس لانے کے قابل نہیں تھے یا اس طرح خراب ہو گئے تھے کہ وہ نقل و حمل کے لیے غیر محفوظ ہو سکتے تھے۔
دیہات کی دوسری لائن اسرائیلی سرحد سے صرف 4-5 میل کے فاصلے پر ہے، یعنی حزب اللہ کی طرف سے شمالی اسرائیل پر راکٹ فائر اور ڈرونز کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
سٹی42: اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حملہ کر کے سینکڑوں افراد کو قتل اور سینکڑوں کو اغوا کر لینے میں شامل حماس کے پانچ کمانڈروں کو IDF نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ فضائی حملہ میں ہلاک کر دیا۔
اسرائیل کی نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ نے بتایا کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے عین انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے ملٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں نخبہ کا کمانڈر بھی شامل ہے۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان یونٹ نے جمعہ کو اطلاع دی کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں حماس کے پانچ کارکنوں کو نشانہ بنایا اور ان کا خاتمہ کیا، جن میں نخبہ کمانڈر بھی شامل تھے جنہوں نے 7 اکتوبر کے حملے میں حصہ لیا تھا اور اسرائیلیوں کو اغوا کیا تھا۔
"بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کے دوران، آئی ایس اے کی انٹیلی جنس ہدایت کے ساتھ، آئی اے ایف نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ حماس کے دہشت گرد، بشمول نخبہ کمانڈروں کی ایک بڑی تعداد جنہوں نے 7 اکتوبر کے قتل عام میں حصہ لیا تھا، اندر کام کر رہے تھے،" فوج نے ایک بیان میں کہا۔
آئی ڈی ایف نےاس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا، ''حماس میں نخبہ کمپنی کمانڈر جہاد محمود یحییٰ کہلوت اور ایک کمپنی کمانڈر محمد ریاض علی اوکل، دو دوسرےدہشتگرد تھے جنہوں نے اسرائیل کے اندر کئے گئے حملے کی کمانڈ کی تھی اور 7 اکتوبر کو میفالسم روڈ پر قتل عام اور اغوا کی کارروائیوں کی قیادت کی تھی۔ "حماس کی مغربی جبالیہ بٹالین کے متعدد دوسرے دہشت گرد جو کہ IDF فوجیوں کے خلاف لڑائی میں شامل تھے، انس جلال محمد ابو شاکیان، بٹالین کے ایک کمانڈر، جس نے 7 اکتوبر کو کبوتز میفالسم کے علاقے پر حملہ کیا تھا ، فضائی حملہ کے دوران مارے گئے،۔ دو دیگرنجبہ کمانڈر نور الدین ابو الجدیان اور صاحب حسن علی مسر ال عدائم بھیبند اور جمعرات کی درمیانی شب مارے جانے والوں میں شامل تھے۔ آئی ڈی ایف نے مزید کہا کہ حملوں سے پہلے، "شہریوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے تھے، جن میں فضائی نگرانی کا استعمال، علاقے کی آبادی کو فعال جنگی زون کو خالی کرنے کے لیے خبردار کرنا اور اضافی انٹیلی جنس معلومات شامل ہیں۔"
سٹی 42: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔
عسکری ٹاور حملہ سمیت 9 مئی کے6مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی ،سرکاری وکیل نے محمود الرشید کی تمام ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی،سرکاری وکیل کا کہنا تھا ملزم9مئی کی منصوبہ بندی میں ملوث اور جلاؤ گھیراؤ کے وقت موقع پر موجود تھا۔بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔ واضح رہے میاں محمود الرشید نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی
سٹی42: اسرائیل کی سابق وزیر انصاف آیلیٹ شیکڈ نے انکشاف کیاہے کہ آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کی مخالفت کرنے کی بنا پر انہیں آسٹرئیلیا کا ویزہ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ شیکڈ نے آسٹریلوی حکومت کو 'اسرائیل مخالف' اور 'یہودی دشمن' قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ 'یہ آسٹریلوی جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہیں' کیونکہ کینبرا نے 'تاریخ کے غلط رخ' کا انتخاب کیا۔
سابق وزیر انصاف آیلیٹ شیکڈ نے جمعرات کو بتایا کہ آسٹریلیا نے انہیں ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا، شکید نے آسٹریلین امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو سیاسی مقاصد سے منسوب کیا، یعنی ان کی جانب سے فلسطینی ریاست کی مخالفت کی وجہ سے انہین ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔
شیکڈ نے کہا، "موجودہ آسٹریلوی حکومت اسرائیل مخالف، انتہائی فلسطینی حامی اور کچھ حصوں میں اینٹی سیمیٹک بھی ہے،" شیکڈ نے کہا۔ "فلسطینی ریاست کے ساتھ میری مخالفت کی وجہ سے، وہ مجھے اپنے ممالک کے درمیان تزویراتی بات چیت میں جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ آسٹریلوی جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہیں، اور اس حکومت نے تاریخ کا غلط رخ منتخب کیا ہے۔
شیکڈ کے مطابق، انہوں نے "AIJAC کانفرنس میں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے" سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی لیبر حکومت کا فیصلہ "اس کی منافقت اور اسرائیل کے خلاف اس کے مخالفانہ موقف کا واضح ثبوت ہے۔" دنیا کے کئی ممالک کی طرح غزہ میں بھی جنگ جو کہ 7 اکتوبر کے قتل عام کے بعد شروع ہوئی تھی، نے آسٹریلیا میں بھی گرما گرم سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔ اگرچہ بائیں بازو کی لیبر حکومت نے بار بار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، اس نے اسپین، آئرلینڈ اور ناروے جیسے ممالک کے برعکس جو اسرائیل پر زیادہ تنقید کرتے ہیں، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے گریز کیا ہے۔ حماس کو آسٹریلیا میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
سٹی 42: اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔
انہوں نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قرآن کی تلاوت جاری تھی اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ الحمداللہ ہماری3 افراد کی فیملی اب 4 ہونے جارہی ہے، اس خوشی کا بے صبری سے انتظار ہے۔
یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔