الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا

10 Feb, 2024 | 09:24 PM

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی تمام نشستوں پر  کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ 

ای ایم ایس کے مطابق آزاد امیدوار 90 نشستوں پر کامیاب رہے، جے یو آئی 7 اور پی ایم ایل این 5 نشستوں پر کامیاب رہے، اس کے علاوہ پی پی پی 4 اور جماعت اسلامی تین نشستوں پر کامیاب رہیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز دو اور عوامی نیشنل پارٹی ایک نشست پر کامیاب رہی۔ 

مزیدخبریں