شازین بگٹی اور مسلم لیگ نون کا امیدوار ہار گیا، میاں خان بگٹی این اے 253 سے منتخب

10 Feb, 2024 | 08:45 PM

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار بلوچستان اسمبلی کی نشست پر ہار گئے۔ این اے 253 کا غیر حتمی رزلٹ جاری ہو گیا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پر مشتمل قومی سمبلی کے حلقہ این اے 253 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوارمیاں خان بگٹی 46683 ووٹ حاصل کرکے کامیاب  ہو گئے ہیں۔ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی 44643  ووٹ حاصل کر سکے۔  جمہوری وطن پارٹی کے لیڈر شازین بگٹی اس نشست پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہیں 18764 ووٹ ملے۔  یہ حلقہ کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، زیارت اور ہرنائی کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ 

مزیدخبریں