پی ایس 118 کراچی؛ جےیوآئی کے امیدوار مفتی خالد کا اپنا ووٹ کوئی اور پول کرکے چلاگیا

10 Feb, 2024 | 07:30 PM

This browser does not support the video element.

عثمان خان : صاف اور شفاف انتخابات پر ایک اور سوال اٹھ گیا، کراچی کے حلقہ پی ایس 118 سے جےیوآئی کے امیدوار مفتی خالد کا اپنا ووٹ کوئی اور پول کرکے چلاگیا۔پہلے سے پول شدہ ووٹ اور رجسٹر کی وڈیو سامنے آگئی۔ 

 جےیوآئی کے امیدوار مفتی خالد کا کہنا ہے کہ ووٹ پول کرنے پہنچا تو پتا چلا کہ میرا ووٹ تو پہلے ہی کوئی اور پول کرکے چلا گیا۔ میری جگہ پر کوئی اور انگھوٹا لگاکر ووٹ کاسٹ کرگیا ہے۔ 

مفتی خالد نے پریزائڈنگ افسر سے سوال کیا کہ میرا ووٹ کس طرح دوسرے امیدوار نے کاسٹ کیا، جس پر پریزائڈنگ افسر نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہوگی آپ اپنا ووٹ دوبارہ کاسٹ کرلیں۔ جس کے بعد مفتی خالد نے دوبارہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ 

مزیدخبریں