لاہور ہائیکورٹ؛  انتخابی نتائج کے خلاف 8 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 

10 Feb, 2024 | 07:11 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں انتخابی نتائج کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے امیدواروں کی دائر کردہ درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ 

جسٹس علی باقر نجفی درخواستوں پر 12 فروری کو ارجنٹ کیسز کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔ 

این اے 117 کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔ جسٹس  علی باقر نجفی این اے 117 سے ناکام امیدوار علی اعجاز بٹر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ علی اعجاز بٹر نے علیم خان کی کامیابی کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔

این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 12 فروری کو ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی این اے 118 سے آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ 

این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر 12 فروری کو سماعت ہوگی۔ جسٹس  علی باقر نجفی این اے 119 سے ناکام  امیدوارشہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

این اے  127 سے ن لیگی کامیاب امیدوار عطاء تارڈ  کی کامیابی کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی این اے  127 سے  ناکام امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

پی پی 164 لاہور سے میاں شہباز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی پی پی 164 لاہور سے ناکام امیدوار محمد یوسف میو کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

پی پی  173 لاہور سے میاں مرغوب احمد کی کامیابی  کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس علی باقر نجفی  آزاد امیدوار زبیر احمد خان نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

پی پی 169 لاہور کے نتائج کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی آزاد امیدوار میاں محمود الرشید کی جانب  سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی این اے 71 سیالکوٹ سے ناکام امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

مزیدخبریں