پی پی 173 لاہور؛ میاں مرغوب احمد  کی کامیابی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

10 Feb, 2024 | 06:56 PM

ویب ڈیسک : پی پی 173 لاہور سے میاں مرغوب احمد  کی کامیابی بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ 

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار زبیر احمد خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں  آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ 

درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ پی پی 173  الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

مزیدخبریں