تین حلقوں میں پولنگ دوبارہ کرنے کا حکم، این اے 242 کے پولنگ سٹیشن کی تحقیقات ہو گی

10 Feb, 2024 | 06:03 PM

سٹی42: الہکشن کمیشن آف ہاکستان نے تین حلقوں کے نتائج روک کر ان کے کئی پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ گروانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب میں پولنگ مواد ضائع کئے جانے کے سبب 26 پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پوکنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوبارہ پولنگ 15 فروری کو ہو گی۔  این اے 88 خوشاب میں 26 پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ میٹریل کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں ہجوم کے ہاتھوں جلایا گیا، 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ  پی کے 90 کوہاٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میٹریل چھیننے یا دہشت گردی کے واقعات کے باعث 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا جبکہ متعلقہ حلقوں لے نتائج روک لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق پولنگ میٹریل کے چھیننے جانے یا ضائع کیے جانے کے باعث متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔  ن حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہو گا۔

پی ایس 18 گھوٹکی میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں دو پولنگ اسٹیشنز کا پولنگ میٹریل چھینا گیا، پی کے 90 کوہاٹ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 15 پولنگ سٹیشنوں کا پولنگ میٹریل تباہ کیا گیا،

ترجمان کے مطابق این اے242 کراچی کے ایک پولنگ سٹیشن پر توڑ پھوڑ کے واقعے کی شکایت پر ریجنل الیکشن کمشنر کو تحقیقات کر کے تین دن کے اندر کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں