عثمان خان : این اے 43 میں انتخابی نتائج کا معاملہ، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے ری کائونٹگ کی درخواست دے دی۔
مولانا اسعد محمود نے آر او ٹانک کم ڈی آئی خان کو دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروادی۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 826 ووٹوں سے نشست ہاری ہے جبکہ 5057 ووٹ میرے مسترد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔ 43 ٹانک ڈی آئی خان سے آزاد امیدوار داوڑ خان کنڈی 63 ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ ان کے مقابلے میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار اسد محمود 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔