اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے، انوارالحق کاکڑ

10 Feb, 2024 | 05:30 PM

ویب ڈیسک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ  جو سادہ اکثریت ظاہر کرے گا وہ حکومت بنائے گا۔ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔

ترک میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے۔ ملک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کی کارروائی روکنے کا موثر طریقہ مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرنا ہے۔ دوصوبوں میں دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ووٹ ڈالنےکا تناسب بہت اچھا رہا.غیر معمولی حالات میں  بڑی تعداد  کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کا عکاس ہے۔آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل ضروری ہے.

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے یہ واضح کردیا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل سے گزرنا ہوگا.عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت مزید فعال اور مضبوط ہوگی.خواہش ہے کہ حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو.اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے.سیاسی جماعتوں کو باہمی مذاکرات کے ذریعے ایک نئی حکومت کی تشکیل کرنی ہے.نئی حکومت کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں