ارشاد قریشی : راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 نتائج سے تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجہ بشارت نے حلقہ NA55 کے فارم 47 اور الیکشن نتائج کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا۔
راجہ بشارت کی جانب سے سنئیر وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن،ملک ابرار سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق مدمقابل ُامیدوار عبرت ناک شکست ملی۔ لیکن ملی بھگت سے فارم 47 میں ہارے ُامیدوارکو فاتح ظاہر کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ اس حلقے میں دیگر جماعتوں کے ُامیدواروں کے پاس بھی فارم 45 موجود ہے وہ بھی یہ کہہ رہے راجہ بشارت 52ہزار سے جیت چکے ہیں، 8 فروری کی رات ہمیں آر او آفس داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ فارم 45 کے مطابق رزلٹ جاری کیا جائے۔
واضح رہے کہ این اے 55 کے حتمی و سرکاری نتائج کے مطابق این اے 55راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد نے 78542ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار راجہ بشارت67101ووٹ لے سکے۔