عرفان ملک : رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے لاہور پولیس الرٹ ہوگئی۔
لاہور پولیس اجتماع کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کےلیے پر عزم ہے۔ لاہور پولیس کے1ہزارسے زائدافسران وجوان سکیورٹی پر مامور ہونگے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے، شرکا کی حفاظت کےلیے مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ۔ پنڈال کے گردنواح پر پکٹس لگائی گئی ہیں، والنٹیئرز کے ذریعے ہر فرد و گاڑی کی تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائیگا۔
سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ شرکاء کی رہنمائی کے لیے ہیلپ دیسک بھی لگائے گئے ہیں، اجتماع سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں، شرکاء چیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس جوانوں سے تعاون کریں۔تبلیغی اجتماع 10سے 12فروری تک جاری رہے گا۔
رائیونڈ ؛ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع ، لاہور پولیس الرٹ
10 Feb, 2024 | 03:28 PM