حکومت بنانے میں مدد دیں گے، خالد مقبول صدیقی، پیپلز پارٹی کراچی کا بلدیاتی نظام چھوڑ دے، مصطفیٰ کمال

10 Feb, 2024 | 05:00 AM

  سٹی42:  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت بنانے میں مدد دیں گے ،ان کی پارٹی جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔  دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کی موجودگی مین ہی مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مئیر اور بلدیاتی نمائندوں کے خلاف نہایت سخت الفاظ میں تقریر کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام اور مئیر شپ چھوڑ کر کراچی سے چلی جائے۔

عام انتخابات کے حوالے سے   خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستانی آئین میں وہ اصلاحات لانا ہوں گی جن سے 23 سیاسی گھرانوں کو نہیں 23 کروڑ عوام کو تحفظ ملے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی نہیں نیتوں کا بحران ہے ، ملک میں تجارتی نہیں اعتماد کا خسارا ہے ، پاکستان کو اُس جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے میں مدد دیں گے ،ان کی پارٹی جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کراچی سے 15 اور حیدر آباد سے 2 نشستیں حاصل کرچکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو کراچی میں 7 اور حیدر آباد میں نشست ملی ہے۔

مزیدخبریں