متحدہ قومی موومنٹ کےمصطفیٰ کمال بھی قومی اسمبلی نشست جیتنے میں کامیاب ہو گئے

10 Feb, 2024 | 03:15 AM

سٹی42: متحدہ قومی موومنٹ کےمصطفیٰ کمال بھی کراچی سے قومی اسمبلی نشست جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کراچی کیماڑی  کے تمام 286 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مصطفیٰ کمال 71767 ووٹ لے کر جیت گئے۔ آزاد امیدوار دوا خان صابر 53759 ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی کی قومی اسمبلی کی 22 میں سے 19 نشستوں کے نتائج جاری کردیے ہیں جن میں سے 13 میں متحدہ قومی موومنٹ اور 6 میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم کیو ایم کو حیدرآباد میں بھی دو نشستوں پر کامیابی مل گئی ہے۔  اس طرح 8 فروری کے الیکشن میں ایم کیو ایم ایک بار پھر کراچی اور حیدر آباد میں مہاجر لسانی گروپ کی نمائندہ پارٹی کی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ پیپلز پارٹی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ور س کے بعد مئیر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے  کئی ماہ بعد سر توڑ کوشش کے باوجود کراچی میں اپنا سپورٹ بیس تو بڑھانے میں کامیاب ہو گئی لیکن قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ 

مزیدخبریں