میاں محمد اشفاق : سیالکوٹ پولیس نے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان ن پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
فردوس عاشق اعوان کے پولیس اہلکار پر بلاوجہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے سینئیر افسروں کی ہدایت پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔
سیالکوٹ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں درج ہوا جن کو فردوس عاشق نے گزشتہ روز ان کی الیکشن ڈیوٹی کے دوران بلا وجہ تھپڑ مار دیا تھا۔
پولیس اہلکار این اے 70 میں گنہ کلاں سکول میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔ فردوس عاشق اعوان نے ان کی دیوٹی کے دوران کسی غلطی یا زیادتی کے بغیر تھپڑ مارے اور ان سے بدتمیزی بھی کی۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 353 ، 186، 506، 147، 149 کے تحت درج کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فردوس عاشق کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہکار نے س واقعہ کے بعد پولیس سے رابطہ کرنے سے پہلے ہی اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو کا پولیس کے سینئیر افسران نے بھی سختی سے نوٹس لیا۔ آج اے ایس آئی امجد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔